نئی دہلی، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آر ایس ایس لیڈر رویندر گوسا ئی کے قتل کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ لدھیانہ کے جودھیول علاقے میں واقع گنگدیپ کالونی میں منگل کی صبح آر ایس ایس لیڈر رویندر گوسا ئی کا نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ راہل نے اس مبینہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا قاتلوں کوسزا جلد ملنی چاہئے اور تشد ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ آج انہوں نے ٹویٹ کیا میں لدھیانہ میں آر ایس ایس کے رہنما رویندرگوسائی کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہوں، تشدد ناقابل قبول ہے۔ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ پنجاب کے لدھیانہ میں آر ایس ایس کے مقامی لیڈر دو موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے گولہ باری میں ہلاک ہوگئے۔رویندر گوسائی لدھیانہ میں آر ایس ایس کے مقامی لیڈر تھے جو آر ایس ایس کے منصوبوں کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے ۔ وہ آر ایس ایس دفتر سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے ان پر گولہ باری کی جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی ۔ حملہ آورں کی ابھی تک کوئی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے ۔